اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم حیدری العبادی نے داعش کے زیرقبضہ علاقے تلعفر کی مکمل آزادی پر عراقی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔
الفرات نیوز کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے تلعفر کی داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، شام کی سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
العبادی کا کہنا تھا کہ داعشی درندوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، تسلیم یا موت۔
حیدرالعبادی نے عراقی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں تھا، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا تھا۔
تلعفر شام اور موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا جاتا۔
تلعفر کی آزادی کے بعد عراق میں داعش کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں روپوش ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲